1

امریکی کانگریس میں پاکستان کی سفارت کاری کا اعتراف، امن کوششوں پر قرارداد پیش

امریکی کانگریس میں پاکستان کی سفارت کاری کا اعتراف، امن کوششوں پر قرارداد پیش

پاکستان نے کشیدہ صورتحال کے دوران غیر جانب دار اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر اہم کردار ادا کیا، قرارداد

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے ایک اہم قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں ایران تنازع کے دوران اسلام آباد کی کوششوں کو خطے میں امن کے لیے مؤثر قرار دیا گیا۔

یہ قرارداد امریکی رکنِ کانگریس  ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے کشیدہ صورتحال کے دوران غیر جانب دار اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان نے ایران تنازع میں براہِ راست فریق بننے کے بجائے سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے مذاکرات کی راہ نکالنے اور جنگ بندی کے امکانات پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔ دستاویز میں کہا گیا کہ اسلام آباد نے مختلف سفارتی وفود کی میزبانی کرکے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی۔

امریکی ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں پاکستان کی جانب سے امن عمل کے لیے کیے گئے انتظامات کو بھی سراہا گیا۔ متن میں کہا گیا کہ مذاکراتی ماحول برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے داخلی دباؤ اور متعدد انتظامی مشکلات کے باوجود سفارتی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔

قرارداد میں ایران تنازع کے انسانی اور معاشی اثرات کا بھی ذکر کیا گیا۔ متن کے مطابق جنگ کے نتیجے میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ عالمی اداروں کے اندازوں کے مطابق لاکھوں متاثرین کو انسانی امداد کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔

دستاویز میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ جاری کشیدگی نے عالمی توانائی منڈی اور تیل کی سپلائی کو بری طرح متاثر کیا جبکہ جنگی اخراجات روزانہ اربوں ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

قرارداد میں زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے اور پاکستان نے اس حوالے سے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرکے عالمی سطح پر اپنی اہمیت منوائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں