6

“اوپن پی ایس ایل فار پبلک” ٹاپ ٹرینڈ؛ پورے پاکستان کو پھر سے کرکٹ کا جنون چڑھ گیا

پورے پاکستان میں ایک بار پھر کرکٹ کا جنون عروج پر ہے اور پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کو لے کر شائقین کا جوش دیدنی ہو گیا ہے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’اوپن پی ایس ایل فار پبلک‘ عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جہاں کرکٹ مداح اسٹیڈیمز کو شائقین کے لیے کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شائقینِ کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز خاص طور پر پلے آف مرحلے عوام کے لیے اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دی جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پیغامات میں شائقین کا کہنا ہے کہ خالی اسٹیڈیمز میں کرکٹ کا اصل رنگ نہیں آتا بلکہ بھرے ہوئے میدان ہی پی ایس ایل کا حقیقی حسن ہوتے ہیں۔

مداحوں کے مطابق کرکٹ صرف ٹی وی اسکرین تک محدود نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا تجربہ ہی اصل جوش و جذبہ پیدا کرتا ہے۔

شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف فائنل نہیں بلکہ پلے آف میچز کے لیے بھی دروازے کھولے جائیں تاکہ عوام اس کرکٹ فیسٹیول کا بھرپور حصہ بن سکیں۔

آن لائن ٹرینڈ اب ایک عوامی مطالبے کی شکل اختیار کر چکا ہے جس میں واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل شائقین کے بغیر ادھورا ہے اور قوم اس وقت کرکٹ کے رنگ میں پوری طرح رنگی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں