ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے کا دعویٰ مسترد کردیا
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ جنگی جہاز آبنائے ہرمز سےگزرنے کی کوشش کرے گا توسخت جواب دیں گے
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز نے امریکی سینٹ کام کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ دو امریکی بحری جہاز بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں داخل ہوئے ہیں۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہازنہیں گزرے یہاں سے کسی بھی بحری جہاز کے گزرنے کی اجازت دینا ہمارے ہاتھ میں ہے جنگی جہاز آبنائے ہرمز سےگزرنے کی کوشش کرے گا توسخت جواب دیں گے۔
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرے یہاں سے کسی بھی بحری جہاز کے گزرنے کی اجازت دینا ہمارے ہاتھ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز پر بندش کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا
یاد رہے کہ چند گھنٹوں قبل امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے دو جنگی جہازوں نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے اور ایک محفوظ راستہ تیار کرنے کے مشن میں حصہ لیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ دونوں جہاز بارودی سرنگیں ہٹانے کے مشن کو شروع کرنے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج میں داخل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب یرانی نائب وزیرپیٹرولیم کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار ایک سے دوماہ میں80 فیصدتک بحال ہوگی جبکہ لاوان آئل ریفائنری کو 10دن کے اندر فعال کریں گے۔




