1

تمام بیرونی ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

تمام بیرونی ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ذخائر میں استحکام ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ تصور کیا جا رہا ہے

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے اور اپریل کے آخری کاروباری ہفتے میں ذخائر معمولی اضافے کے ساتھ 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر 21 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 85 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 17 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 44 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تاہم مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں ذخائر مجموعی طور پر 2 ارب 2 کروڑ ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اپریل کے دوران 53 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی لیکن رواں مالی سال کے مجموعی عرصے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب 34 کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ذخائر میں استحکام ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں