1

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

قومی ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر  بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے قومی ٹیم کو سیریز شروع ہونے سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ قومی ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق بابر اعظم کی فٹنس اور ممکنہ واپسی سے متعلق مزید اپ ڈیٹ مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔

بابر اعظم کی عدم دستیابی کو پاکستان بیٹنگ لائن اپ کے لیے اہم نقصان قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ حالیہ عرصے میں ٹیم کے اہم ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں