سعودی عرب میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، حج 26 مئی کو ہو گا
ترکیہ نے اپنے سرکاری اسلامی کیلنڈر کے مطابق یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر اور عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا ہے
سعودی عرب میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے، مملکت میں یکم ذوالحج پیر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف سعودی عرب نے مملکت بھر کے شہریوں اور مقیم افراد سے آج شام ذی الحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کی تھی کہ رویت سے متعلق معلومات فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جو شخص بھی چاند دیکھے، خواہ ننگی آنکھ سے یا دوربین کی مدد سے، وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کروائے۔
عدالت نے اس مقصد کیلئے قریبی سرکاری مراکز سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ شہری آسانی سے اپنی شہادت درج کرا سکیں۔
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد مناسک حج کا رکن اعظم 26 مئی بروز منگل کو ادا کیا جائے گ جبکہ عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہو گی۔
دوسری جانب ترکیہ نے اپنے سرکاری اسلامی کیلنڈر کے مطابق یکم ذی الحج 18 مئی بروز پیر اور عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکیہ میں مذہبی مہینوں اور اسلامی تہواروں کی تاریخیں پہلے سے مرتب کیلنڈر کے تحت طے کی جاتی ہیں۔




