1

فائنل میں اِن فارم ٹیم سے ٹاکرا ہوگا، دلچسپ مقابلے کی توقع ہے؛ مارنس لبوشین

فائنل میں اِن فارم ٹیم سے ٹاکرا ہوگا، دلچسپ مقابلے کی توقع ہے؛ مارنس لبوشین

ابتدائی چار میچز میں شکست کے باعث ٹیم کا مورال متاثر ہوا تاہم ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا، مارنس لبوشین

لاہور میں غیر ملکی کھلاڑی مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ فائنل میں ایک اِن فارم ٹیم کے خلاف مقابلہ ہوگا اور شائقین کو سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ ٹیم اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنے پلان پر عمل کرے گی۔ پی ایس ایل میں پہلی بار شرکت کررہا ہوں اور یہ تجربہ میرے لیے خاص رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، ابتدائی چار میچز میں شکست کے باعث ٹیم کا مورال متاثر ہوا تاہم ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا اور درست کمبی نیشن بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ٹیم فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے یہبھی کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ دو میچز کھیلنے کا فائدہ فائنل میں ضرور ہوگا کیونکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہتری لانے کا ایک بہترین موقع بھی ثابت ہوا ہے اور وہ اس تجربے سے کافی سیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل میں ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں