2

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے مالی نتائج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے مالی نتائج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے مالی نتائج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پی آئی اے  اور ملک کی نجی فضائی کمپنیوں کے گزشتہ چند برسوں کے مالی نتائج کی تفصیلات قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیش کردی گئیں جن میں منافع اور نقصان دونوں کی صورتحال واضح کی گئی۔

وزارتِ دفاع کے مطابق پی آئی اے کو سال 2024 کے دوران 2 کروڑ 62 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد کا منافع ہوا، تاہم سال 2022-23 کے دوران قومی ایئرلائن کو 19 کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نجی ایئرلائن ایئر بلیو نے گزشتہ دو سالوں (2024-25) میں 52 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد منافع حاصل کیا، جبکہ 2023 میں کمپنی کو 54 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد نقصان کا سامنا رہا۔

اسی طرح ایئر سیال کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس نے 2024-25 کے دوران 53 لاکھ 75 ہزار روپے کا خالص منافع کمایا۔

مزید بتایا گیا کہ فلائی جناح نے دو سالوں میں 60 لاکھ 64 ہزار روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔

پارلیمان میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن سیرین ایئر نے 2023-24 کے دوران 60 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد منافع کمایا، تاہم 2025 سے یہ ایئرلائن تاحال غیر فعال ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق یہ اعداد و شمار ایئرلائنز کے مالی حالات اور آپریشنل کارکردگی کی مجموعی تصویر پیش کرتے ہیں، جن پر ایوان میں مختلف اراکین نے سوالات بھی اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں