کیا ایرانی وزیرخارجہ امریکی وفد سے ملاقات کریں گے؟
مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے ایرانی وفد کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے امریکہ کو آگاہ کیا جائے گا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کچھ دیر میں اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وفد پاکستان سے روانہ ہو جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے ایرانی وفد کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے امریکہ کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کا فی الحال قیام کا ارادہ نہیں، عباس عراقچی وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورے پرروانہ ہوجائیں گے۔




