4

امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد قیمتی اور تاریخی نوادرات واپس کر دیے

امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد قیمتی اور تاریخی نوادرات واپس کر دیے

یہ نوادرات امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی حکام کی مشترکہ کوششوں سے شناخت کے بعد برآمد کی گئیں

پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے سے تعلق رکھنے والی 450 سے زائد قیمتی نوادرات امریکہ کی جانب سے باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہیں جسے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ نوادرات اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے حوالے کی گئیں جہاں امریکی اور پاکستانی حکام نے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی و وسطی ایشیا امور کے معاون اعلیٰ ایس پاؤل کپور نے شرکت کی اور نوادرات کی واپسی کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی مثبت مثال قرار دیا۔

حکام کے مطابق واپس کی جانے والی اشیاء میں ہزاروں سال پرانے ٹیراکوٹا کے مجسمے سمیت متعدد نایاب اور تاریخی نوادرات شامل ہیں جنہیں ماضی میں غیر قانونی طور پر پاکستان سے باہر منتقل کیا گیا تھا۔

یہ نوادرات امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی حکام کی مشترکہ کوششوں سے شناخت کے بعد برآمد کی گئیں جنہیں اب پاکستان میں محفوظ کیا جائے گا اور مستقبل میں عوامی نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق نوادرات کی واپسی نہ صرف پاکستان کے ثقافتی ورثے کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے بلکہ اس سے عالمی سطح پر غیر قانونی آثارِ قدیمہ کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں