اچانک دو دن کی چھٹی کا اعلان
9 اور 10 اپریل 2026 (جمعرات اور جمعہ) کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں 9 اور 10 اپریل کو چھٹی کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 اپریل 2026 (جمعرات اور جمعہ) کو اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیلات قرار دے دی گئی ہیں۔
تاہم یہ تعطیلات ان تمام ضروری خدمات پر لاگو نہیں ہوں گی جن میں میونسپل کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ، اسلام آباد پولیس، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور اسپتال شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیلات صرف اسلام آباد کی حدود میں نافذ العمل ہوں گی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔




