1

سمندر میں انسانیت کی مثال، پاک بحریہ نے بھارتی و غیر ملکی عملے کو بروقت بچا لیا

سمندر میں انسانیت کی مثال، پاک بحریہ نے بھارتی و غیر ملکی عملے کو بروقت بچا لیا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو فوری طور پر امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا

پاک فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسانی ہمدردی پر مبنی ریسکیو آپریشن انجام دیتے ہوئے غیر ملکی عملے کی جانیں بچا لیں۔

ترجمان کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے تجارتی بحری جہاز “ایم وی گوتم” کو دوران سفر تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے فوری مدد کی اپیل کی۔

ہنگامی اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو فوری طور پر امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔

پی ایم ایس ایس کشمیر نے متاثرہ جہاز تک پہنچ کر وہاں موجود 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب آپریشن اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت پرعزم اور تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں