1

حکومت کا آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

کسڈ ٹیکس اسکیم کے تحت 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا

حکومت نے آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نئی فکسڈ ٹیکس اسکیم پورے ملک کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے ریٹیلرز اسکیم پر مذاکرات کے دوران حتمی منظوری لی جائیگی اسکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے ریٹیلرز کو رجسٹریشن کرانا ہو گی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فکسڈ ٹیکس اسکیم کے تحت 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا جبکہ ریٹیلرز کے لیے نئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کو مکمل طور پر اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریٹیلرز کے لیے دکان کا سائز یا ایریا شامل کرنے کی تجویز اس بار اسکیم میں شامل نہیں کی جائے گی تیس لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کے لیے اسکیم متعارف کرائی جا رہی ابتدائی طور پر زیادہ رجسٹریشن کے لیے آئندہ بجٹ میں کم تعداد میں اہداف اور ٹیکس مقرر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں