1

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک

علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیاں ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں کی گئیں۔ ٹانک میں فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ ڈی آئی خان میں ایک خارجی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ہر قسم کے خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں