2

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 28 سال مکمل، یوم تکبیر آج قومی جذبے سے منایا جارہا ہے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 28 سال مکمل، یوم تکبیر آج قومی جذبے سے منایا جارہا ہے

آج پاک فوج اور جمہوری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور رہیں گے

پاکستان کوعالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنے 28 سال مکمل ہوگئے ہیں، ملک بھر یوم تکبیر آج قومی جذبے سے منایا جارہا ہے۔

28 مئی 1998کو پاکستان نے بھارت کے5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا، ایٹمی تجربات کے مقام پر پاکستانی سائنسدانوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کیا، ایٹمی تجربات نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 آج پوری قوم کا سر فخر سے بُلند ہے اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

 یوم تکبیر پاکستان کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔

آج پاکستان 1998ء کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، آج پاک فوج اور جمہوری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور رہیں گے۔

1998 سے اب تک پاکستان ابدالی، غوری، شاہین، بابر، غزنوی، ابابیل، فتح، رعد، براق اور دیگر جدید بیلسٹک، کروز میزائلز اور ڈرونز کے کامیاب تجربات کر کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا چکا ہے۔

 پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں