10

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن، سال 2025 مجموعی طور پر بہتر قرار

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن، سال 2025 مجموعی طور پر بہتر قرار

مشرق وسطیٰ کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے بارے معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہےاور سال 2025 مجموعی طور پر بہتر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025 میں معاشی نمو میں بہتری جبکہ مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو سال 2026 میں 3.5 فیصد رہنے جبکہ 2027  میں مزید بہتر 4.5 فیصد تک بڑھنے کی پیشن گوئی ہے صنعتی شعبے کی بحالی اور سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو تقویت دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں بتدریج استحکام آ رہا ہے تاہم اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا معاشی بہتری کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے تاہم مہنگائی 2026 میں 6.4 فیصد اور 2027 میں 6.5 فیصد رہنے کا امکان۔

اے ڈی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی متوقع ہے توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ معیشت پر دباؤ ڈال سکتا ہے جس سے زرعی اور صنعتی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ اور ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خطرہ برقرار جبکہ نجی سرمایہ کاری میں اضافہ 2026 میں معاشی ترقی کو سہارا دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبہ بجٹ مراعات اور سیلاب بحالی منصوبوں سے مستفید ہوگا تاہم عالمی غیر یقینی صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے بڑا چیلنج ہے پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات اور محتاط پالیسیوں پر عمل ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں