4

پاک-سری لنکا افواج کی مشترکہ مشقیں شروع، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط

پاک-سری لنکا افواج کی مشترکہ مشقیں شروع، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط

مشقوں کے دوران شریک دستے انسداد دہشتگردی آپریشنز کے حوالے سے اپنے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان دوطرفہ مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق “شیک ہینڈز-II” کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ دو ہفتوں پر مشتمل مشقیں 27 اپریل 2026 کو تربیلا، پاکستان میں شروع ہوئیں جن میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور سری لنکن آرمی کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

مشقوں کے دوران شریک دستے انسداد دہشتگردی آپریشنز کے حوالے سے اپنے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے جس سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔

یہ مشترکہ مشقیں دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی جہت دینے کی اہم کوشش قرار دی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں