کنڑ میں مبینہ حملوں کا پروپیگنڈا بے نقاب، پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آ گیا
جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈا خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں
وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک میں کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیا اور بعض حکام کی جانب سے پھیلایا جانے والا یہ تاثر دراصل منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جسے بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کی پشت پناہی حاصل ہے۔
فیکٹ چیک کے مطابق افغان طالبان حکومت عوام کو سہولیات، فلاح اور بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے کا سہارا لے رہی ہے۔
| &
◼️ The continuous propaganda around phantom strikes in Kunar by Afghan media and officials backed by the Indian propagandists indicate that;
(1) Afghan Taliban Regime, having… pic.twitter.com/E6CmjdM88J— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) April 27, 2026
مزید کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ واضح کیا گیا کہ اگر آپریشن غضب الٰحق کے تحت افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کی مکمل ذمہ داری لی جائے گی اور ایسے اقدامات شواہد کے ساتھ واضح انداز میں سامنے لائے جائیں گے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈا خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔




