3

آئی فون 18 پرو کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کا انکشاف

آئی فون 18 پرو کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کا انکشاف

لیک رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی فون کے مجموعی ڈیزائن میں سب سے نمایاں اپڈیٹ ہوسکتی ہے۔

ایپل کے آئندہ آنے والے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے ڈیزائن سے متعلق نئی معلومات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق اسکرین کا اوپری کٹ آؤٹ پہلے سے چھوٹا کیا جاسکتا ہے۔

لیک رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی فون کے مجموعی ڈیزائن میں سب سے نمایاں اپڈیٹ ہوسکتی ہے۔ ایپل کے آئندہ اسمارٹ فونز کے ڈیزائن کی فائلیں سامنے آئی ہیں جو ممکنہ طور پر کور بنانے والی کسی کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں۔

ان تصاویر کے مطابق اسکرین کے اوپر موجود کٹ آؤٹ پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں کم چوڑا دکھائی دیتا ہے تاہم اس کی اونچائی میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

رپورٹ میں یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ایپل نے کچھ اہم پرزہ جات کو اسکرین کے نیچے منتقل کردیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شناختی نظام کے کچھ حصے اب کٹ آؤٹ کے اندر موجود نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ان نئے ماڈلز کے پچھلے حصے کے ڈیزائن میں زیادہ تبدیلی متوقع نہیں جس کے باعث اسکرین کا نیا کٹ آؤٹ ہی اس بار سب سے بڑی تبدیلی تصور کیا جارہا ہے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ان خبروں کی تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں