امریکی فوج کی بحر ہند میں رات گئے کارروائی، ایران سے جانے والے جہاز کی تلاشی
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق جہاز کو روکنے اور تلاشی لینے کا مقصد غیرقانونی نیٹ ورکس کو روکنا ہے۔
واشنگٹن: امریکی محکمہ جنگ نے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے بحر ہند میں رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ایران سے تیل لے جانے والے جہاز ’’ایم ٹی مجیسٹک ایکس‘‘ کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق جہاز کو روکنے اور تلاشی لینے کا مقصد غیرقانونی نیٹ ورکس کو روکنا ہے۔
امریکا نے کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد ایران کی معاونت کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں کی خلاف ورزی کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی محکمہ جنگ نے واضح کیا کہ ایسے جہازوں کو آزادی سے نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔




