7

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا مذاکرات کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا مذاکرات کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

تازہ دورے کے بعد عباس عراقچی اہم مشاورت مکمل کرکے اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر اچانک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اپنے دوسرے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے خصوصی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں امور زیر غور آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ مسقط سے اسلام آباد پہنچے جبکہ مذاکراتی عمل کے لیے تہران سے ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد بھی دارالحکومت پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی نے روس جانے کے بجائے دوبارہ پاکستان کا رخ کیا، جو اس دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایرانی وزیر خارجہ نے شہباز شریف، اسحاق ڈار اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں جس کے بعد وہ مسقط روانہ ہوگئے تھے۔

تازہ دورے کے بعد عباس عراقچی اہم مشاورت مکمل کرکے اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ اس پیش رفت کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں