برطانوی ملاح ایک بار پھر دنیا کی مختصر ترین کشتی پر بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کے لیے پرعزم
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی ملاح ہوگو ویہلن نے 1993 میں 5 فٹ 4 انچ لمبی کشتی پر قائم کیا تھا
برطانوی ملاح انڈریو بیڈویل ایک بار پھر بحرِ اوقیانوس کو دنیا کی سب سے چھوٹی کشتی پر عبور کرنے کی کوشش کرنے جا رہے ہیں۔
52 سالہ اینڈریو بیڈویل جو اسکاریس بریک سے تعلق رکھتے ہیں نے اپنے لاگ میں لکھا کہ وہ بے چینی سے اپنی مائیکرو یاٹ بگ سی اٹلانٹک چیلنج کے کینیڈین کسٹمز کلیئر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اس کے بعد کشتی کو ارجنٹینا بھیجا جائے گا جہاں سے وہ اپنے تاریخ ساز سفر کا آغاز کریں گے۔
یہ انتہائی چھوٹی ایلومینیم کشتی صرف 3 فٹ 10 انچ لمبی ہے اگر بیڈویل اس سفر میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ بحرِ اوقیانوس کے تقریباً 1900 میل طویل سفر کو سب سے چھوٹی کشتی میں مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیں گے۔
جب کشتی ارجنشیا پہنچ جائے گی ممکنہ طور پر جمعہ تک تو اینڈریو برطانیہ سے وہاں پرواز کریں گے تاکہ آخری تیاریوں کے بعد اپنی دوسری کوشش شروع کر سکیں۔
ان کی پہلی کوشش 2023 میں ناکام ہوگئی تھی جب ان کی پہلی بگ سی کشتی غلطی سے کنکریٹ پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی تاہم اب اینڈریو بیڈویل کا کہنا ہے کہ انہوں نے کشتی کو پہلے سے زیادہ مضبوط ڈیزائن کیا ہے تاکہ وہ موجودہ عالمی ریکارڈ توڑ سکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی ملاح ہوگو ویہلن نے 1993 میں 5 فٹ 4 انچ لمبی کشتی میں بحرِ اوقیانوس عبور کر کے قائم کیا تھا۔




