2

زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، یوروبانڈز نے معیشت کو سہارا دے دیا

زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، یوروبانڈز نے معیشت کو سہارا دے دیا

مجموعی طور پر پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر میں 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یوروبانڈز کی وصولیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 73 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد بڑھ کر 15 ارب 82 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر میں 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 21 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یوروبانڈز کی آمد سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں