14

شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کو نوبل امن انعام کے لئے نامزدگی کی قرارداد جمع

شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کو نوبل امن انعام کے لئے نامزدگی کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے جمع کروائی۔

لاہور: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام کے لئے نامزدگی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سپہ سالار افواج پاکستان فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں کی جانے والی ہر وقت اور مؤثر سفارت کاری کو سراہتا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ سفارت کاری کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی، یہ ایوان اس امر کا اعتراف کرتا ہے کہ حالیہ عالمی کشیدگی جو اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان شدت اختیار کرچکی تھی۔

قرارداد کے مطابق حالیہ کشیدگی عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی تھی اور کسی بھی وقت یہ تنازعہ ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہوسکتا تھا۔ یہ ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے میاں محمد شہباز شریف (وزیر اعظم پاکستان)، میاں محمد نواز شریف (سابقہ وزیر اعظم پاکستان)، اسحاق ڈار (وزیر خارجہ پاکستان) اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر (سپه سالار پاکستان ) کو۔

رانا محمد ارشد کہتے ہیں کہ انہوں نے نہایت بصیرت، دانشمندی اور جرات کے ساتھ سفارتی کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے فریقین کے درمیان تناؤ کو کم کرنے اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس بات کو بھی سراہتا ہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر عالمی برادری میں مثبت، متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا، اپنی سفارتی حکمت عملی کے ذریعے پاکستان نے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو ایک متمانہ بڑے تصادم سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متفقہ طور پر یہ مطالبہ پیش کرتا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو عالمی امن کے قیام، تنازعات کے حل اور سفارتی کامیابیوں کے اعتراف میں نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں