1

شہرقائد میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم شدید گرم اور مرطوب  رہے گا تاہم وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  75 فیصد ہے۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج درجہ حرارت 35 تا 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں