4

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد؛ روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد؛ روح پرور مناظر

ابتدائی پروازوں کے ذریعے آنے والے حجاج کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے

مکہ مکرمہ میں حج سیزن کا روح پرور آغاز ہو چکا ہے جہاں سفید احرام میں ملبوس پاکستانی عازمینِ حج کے قافلے مقدس شہر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ابتدائی پروازوں کے ذریعے آنے والے حجاج کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔

مکہ مکرمہ میں پہنچنے والے عازمین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ ان کی تواضع زمزم، کھجوروں اور مشروبات سے کی گئی۔ حجاج کرام کی آمد پر روحانی فضا دیدنی ہے اور ہر طرف احرام کی سفیدی نمایاں ہے۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے سینئر افسران کے ہمراہ عازمین سے ملاقاتیں کیں، انتظامات کا جائزہ لیا اور حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کے پہلے عمرہ کی ادائیگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مین کنٹرول آفس مکہ کے تحت حرم ٹرانسپورٹ، حرم گائیڈ، خوراک اور رہائش سمیت مختلف امور کے لیے خدام الحجاج کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں