1

پاسپورٹ پر صدر ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کا فیصلہ

امریکا میں غیر معمولی اقدام،: پاسپورٹ پر صدر ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کا فیصلہ

امریکی محکمہ خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ نے نئے پاسپورٹ کا نمونہ بھی جاری کیا

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا کو چونکا دینے والے ایک غیر معمولی فیصلے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اُن خصوصی پاسپورٹس پر شائع کی جائے گی، جو امریکا کے یومِ آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر جولائی میں جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان ٹومی پیگوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ جولائی میں امریکا کے قیام کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر محکمہ خارجہ خصوصی ڈیزائن کے محدود تعداد میں پاسپورٹس جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاکہ اس تاریخی موقع کو یادگار بنایا جا سکے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ نے نئے پاسپورٹ کا نمونہ بھی جاری کیا، جس کے اندرونی صفحات پر ٹرمپ کی تصویر ان کے سنہری دستخط کے ساتھ شامل ہے، جبکہ 4 جولائی 1776 کو اعلانِ آزادی کے وقت کے بانیانِ امریکا کی تصویر بھی اس میں موجود ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی حاضر سروس امریکی صدر پاسپورٹ پر تصویر چسپاں کی جائے گی۔اسی موقع پر ٹرمپ کی تصویر والی یادگاری سونے کی ایک سکے بھی جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں