کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات 2026 کا آج سے آغاز
رواں برس امتحانات میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلبہ شرکت کررہے ہیں
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ گیارویں اور بارویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا ہے جو کہ 15 جون تک جاری رہیں گے۔
آج صبح کی شفٹ میں بارہویں جماعت کا بوٹنی کا پرچہ لیا جارہا ہے۔
امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 175 امتحانی مراکز قائم کیے گئے جن میں سے 130 صبح کی شفٹ اور 45 شام کی شخصیت کے لیے مختص ہیں مزید 21 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے امتحانات مذاق بن گئے! سینٹرز میں ٹک ٹاکرز کی انٹری، ویڈیوز وائرل
رواں برس امتحانات میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلبہ شرکت کررہے ہیں جبکہ صبح کی شفٹ کے لیے 130 اورشام کے لیے 42 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 30 امتحانی مراکز نجی کالجز میں قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانات کے لیے27 سپر ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 21 مراکز حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل اٹینڈنس اور ہرمرحلے کی تصویری مانیٹرنگ کی جائے گی۔
امتحانی مراکز پر موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائسز پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس کے علاوہ پرچہ لیکج اور نقل مافیا کے خلاف سخت مانیٹرنگ کی جاری ہے۔




