پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد
گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 171704 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1189 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 172894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں مزید تیزی بھی دیکھی گئی اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 1570 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 173274 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 52 ارب روپے مالیت کے 98 کروڑ 69 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 560 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 290 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 165 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 171704 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق کمرشل بینکوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)، ریفائنریز اور دیگر اہم شعبوں میں خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔




