1

کیمبرج کی جانب سے لیک اور ملتوی پرچوں کے حوالے سے اہم معلومات جاری

کیمبرج کی جانب سے لیک اور ملتوی پرچوں کے حوالے سے اہم معلومات جاری

 15 مئی کو حفاظتی اقدامات کے تحت ملتوی کیا گیا ریاضی کا پرچہ 8 جون کو ہوگا

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے پاکستانی اسکولوں کو  اے لیول اور  اے ایس لیول کے لیک اور ملتوی شدہ پرچوں کے حوالے سے اہم معلومات جاری کردی گئی۔

متعدد اسکولوں سے ملنے والی ای میلز میں کیمبرج نے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف کردیااس سے قبل صرف ریاضی کے دو پرچے لیک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی کمپیوٹر سائنس کے لیک ہونے کی تصدیق بھی اسکولوں کو موصولہ ای میلز میں سامنے آگئی۔

موصول ایل میلز کے مطابق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کا 12 مئی کو آؤٹ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے۔

کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے 12 مئی کے آؤٹ پرچوں میں اسیسڈ مارکس دیے جائیں گے دونوں پرچوں کے دوسرے کمپونینٹ کے مارکس کا سہارا لیا جائے گا۔

 15 مئی کو حفاظتی اقدامات کے تحت ملتوی کیا گیا ریاضی کا پرچہ 8 جون کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں