8

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا مرحلہ؛ جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا مرحلہ؛ جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے  آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا

اسلام آباد میں ایران اور امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے اور غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں اس حوالے سے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے  آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

ہیوی ٹریفک مالکان سے گزارش ہے کہ ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف ہرگز سفر نہ کریں۔

اسی طرح اسلام آباد میں کل سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں کلاسز کو آن لائن کردیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر 20 اپریل سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ یونیورسٹی میں جاری مڈٹرم امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس کی اضافی نفری اہم شاہراوں پر تعینات کردی گئی۔

راولپنڈی میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ،  گڈز ٹرانسپورٹ اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ تا حکم ثانی معطل رہے گی  جبکہ اولڈ ائیرپورٹ روڈ بھی پر سیکورٹی سخت کردی گئی تاہم میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔

اسی طرح فیض آباد اور ملحقہ علاقوں میں تجارتی مراکز بھی بند کرادیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ اعلیٰ پولیس اور سیکورٹی حکام صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں