1

مشرق وسطی میں جنگ بندی؛ ایران کا ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار

مشرق وسطی میں جنگ بندی؛ ایران کا ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار

موجودہ سفارتی عمل میں پاکستان ہی بنیادی ثالث ہے، ایرانی سفیر

ایران نے مشرق وسطی میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ارنا کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ سے مذاکرات کا انحصار اس کے رویے پر ہے پاکستان کی ثالثی اب بھی برقرار ہے۔

ایرانی سفیر ایران کی جانب سے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کرنے کہ تصدیق کر دی اور کہا کہ تہران اپنے مؤقف اور مطالبات میں مکمل واضح ہے اب امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ واقعی مسائل کے حل اور مذاکرات میں پیش رفت کا خواہاں ہے تو طرزِ عمل تبدیل کرے ایران کا نیا مذاکراتی منصوبہ، امریکی صہیونی جارحانہ  جنگ کے خاتمے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی تجاویز گزشتہ دنوں موجودہ عمل کے مرکزی ثالث پاکستان کے حوالے کی جا چکی ہیں جسے پاکستانی دوستوں نے ایرانی تجاویز کو امریکی فریق تک بھی پہنچا دیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے  ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے تازہ امن تجویز بھجوائے جانے کی تصدیق متعدد بین الاقوامی ذرائع نے بھی کی ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری موجودہ سفارتی عمل میں پاکستان ہی بنیادی ثالث ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان جنگ کے خاتمے اور معاملات کے حل کے لیے قابلِ قدر کوششیں کر رہا ہے ایرانی قیادت پاکستانی برادران کی ان کوششوں کو سراہتی ہے پاکستان اب بھی ثالثی کے کردار میں موجود ہے۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران نے کسی بھی سطح پر ثالث کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا پاکستان کی ثالثی پر بظاہر امریکی فریق کی پوزیشن بھی ایران سے ملتی جلتی ہے پاکستان کی وساطت سے پیغامات کے تبادلے اور سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں