1

غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایل پی جی سستی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایل پی جی سستی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد: خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 31 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3584 روپے 90 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باوجود قیمتوں میں یہ کمی حکومتی پالیسی اور عالمی مارکیٹ کے اثرات کا نتیجہ قرار دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں