1

آٹا بھی لگژری آئٹم میں شمار ہونے لگا، ملک بھر میں قیمت کو پر لگ گئے

آٹا بھی لگژری آئٹم میں شمار ہونے لگا، ملک بھر میں قیمت کو پر لگ گئے

بنیادی اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی قیمتیں متوسط اور غریب طبقے کیلئے شدید معاشی دباؤ کا باعث بن رہی ہیں

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، جبکہ کراچی کے عوام اب بھی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارۂ شماریات کی تازہ دستاویزات کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا ہوکر 2600 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل یہی تھیلا تقریباً 2500 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

لاہور میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک رہی جہاں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 290 روپے تک کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح پشاور میں 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شہری مہنگائی کے نئے جھٹکے سہنے پر مجبور ہیں جہاں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 93 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ راولپنڈی میں 80 روپے جبکہ بنوں میں 50 روپے تک قیمت بڑھی۔

دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 30 روپے اور ملتان میں 27 روپے تک اضافہ سامنے آیا جس کے بعد عام شہریوں کیلئے روزمرہ ضروریات پوری کرنا مزید مشکل بنتا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹے سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی قیمتیں متوسط اور غریب طبقے کیلئے شدید معاشی دباؤ کا باعث بن رہی ہیں جبکہ عوام حکومت سے فوری ریلیف کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں