1

جیمنائی کی ایپ میں بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی، نیا ڈیزائن اور مزید سہولیات شامل

جیمنائی کی ایپ میں بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی، نیا ڈیزائن اور مزید سہولیات شامل

گوگل کی جانب سے جاری کردہ نئی اپڈیٹ میں جیمنائی ایپ کے ابتدائی صفحے کو ازسرنو ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی جیمنائی ایپ کا نیا ورژن متعارف کرانا شروع کردیا ہے جس میں ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں اور نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ نئی اپڈیٹ میں جیمنائی ایپ کے ابتدائی صفحے کو ازسرنو ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں متحرک پس منظر شامل کیا گیا ہے۔ اب تلاش کے لیے موجود خانے کو ایک بصری منظر کے اوپر رکھا گیا ہے جس سے ایپ کا انداز پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آتا ہے۔

اس اپڈیٹ کے ساتھ ایپ میں موجود جمع (+) کے بٹن کی افادیت بھی بڑھادی گئی ہے۔ صارفین اب اس کے ذریعے تصاویر، کیمرہ استعمال، موسیقی، کینوس، گہرائی سے تحقیق، رہنمائی کے ساتھ سیکھنے اور اضافی فائلیں اپ لوڈ کرنے جیسے مختلف آپشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

جیمنائی ایپ میں شامل ’’مزید اپ لوڈز‘‘ کے حصے کے ذریعے صارفین مختلف فائلیں اور مواد بھی شامل کرسکتے ہیں جس سے ایپ کا استعمال مزید آسان اور مؤثر ہوگیا ہے۔

ڈیزائن کے حوالے سے نئی اپڈیٹ میں شفاف اور نیم شفاف بصری عناصر کو شامل کیا گیا ہے جس سے ایپ کا مجموعی انداز جدید اور دلکش ہوگیا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ نیا ڈیزائن فی الحال محدود صارفین کے لیے جاری کیا جارہا ہے جب کہ دیگر صارفین اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز تک اس کی دستیابی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں