1

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کریں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کریں، ایران

خطے میں پائیدار امن صرف علاقائی تعاون سے ہی ممکن ہے، اسماعیل بقائی

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی امن کی ضمانت نہیں بلکہ خطرے کا باعث بن رہی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو امریکا پر سیکیورٹی کے لیے انحصار ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس پالیسی نے عدم استحکام کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن صرف علاقائی تعاون سے ہی ممکن ہے جبکہ ایران بداعتمادی کے باوجود امریکا سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا میں امریکی موجودگی کبھی بھی امن کا ذریعہ نہیں رہی بلکہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکا نے اپنے فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی اڈوں کی موجودگی کے باعث میزبان ممالک کئی مرتبہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ حکمت عملی خطے کے لیے فائدہ مند نہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب علاقائی ممالک باہمی تعاون کو فروغ دیں اور بیرونی مداخلت سے گریز کریں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کی توجہ اس وقت جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے تاہم بداعتمادی کے ماحول میں امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ایک چیلنج ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران امریکا کی جانب سے گزشتہ سال جون اور 28 فروری کو کیے گئے حملوں کو نہیں بھولا، یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں