8

شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم رہنے کا امکان

شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم رہنے کا امکان

شہر میں اس وقت  8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی  ہوا چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد  ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  32 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت  8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی  ہوا چل رہی ہے تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں