1

ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے؛ ایران جنگ کی کوریج کو ’غداری‘ قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق جنگی کوریج پر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بعض رپورٹس کو ’’عملی غداری‘‘ قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایسی خبریں جن میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ تہران عسکری طور پر واشنگٹن کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے، دشمن کی مدد کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی رپورٹس ایران کو ’’جھوٹی امید‘‘ فراہم کررہی ہیں جب کہ ایران کو کسی بھی قسم کی امید نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں، امریکا مخالف بیانیے ناقابلِ قبول ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی حالیہ دنوں میں جنگ سے متعلق تنقیدی کوریج پر مختلف امریکی میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں