1

پی ایس ایل 11، میگا فائنل کی فاتح اور رنراپ ٹیم کیلیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا

پی ایس ایل 11، میگا فائنل کی فاتح اور رنراپ ٹیم کیلیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا

کرکٹ ڈیویلپمنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کا خصوصی انعام دیا جائے گا

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا سنسنی خیز فائنل اب قریب آچکا ہے، جہاں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اس بڑے معرکے پر جمی ہوئی ہیں جو نہ صرف ٹائٹل بلکہ بھاری انعامی رقم کا بھی فیصلہ کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں مجموعی طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر اور چمچماتی ٹرافی سے نوازا جائے گا، جبکہ رنر اپ ٹیم کے حصے میں 3 لاکھ ڈالر آئیں گے۔

صرف یہی نہیں کرکٹ ڈیویلپمنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کا خصوصی انعام دیا جائے گا، جو لیگ کے مثبت اثرات کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پشاور زلمی میدان مارتی ہے یا حیدرآباد کنگز مین تاریخ رقم کرتے ہیں فیصلہ چند گھنٹوں کی دوری پر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں