پی ایس ایل 11؛ کراچی کنگز کو پشاور زلمی سے شکست
پشاور زلمی نے ہدف کو باآسانی 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 32 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 32 واں مقابلہ لاہور میں کھیلا گیا جس میں کراچی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں پشاور زلمی نے ہدف کو باآسانی 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Peshawar Zalmi cruise to a clinical seven-wicket victory at Gaddafi Stadium with seven balls to spare.#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvPZ pic.twitter.com/eFjNanlViE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 22, 2026
پشاور زلمی کے کوشل مینڈس اور فرحان یوسف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ کوشل مینڈس 80 اور فرحان یوسف نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں کپتان بابر اعظم 25 اور جیمس وینس 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کراچی کے خوشدل شاہ، حسن علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں کراچی کنگز کے جیسن رائے 85 رنز بناکر نمایاں رہے تھے جب کہ اعظم خان نے بھی 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اننگز کی آخری تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں، یوں وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔
Ali Raza writes his name in the record books with a sensational hat-trick. The youngest Pakistani and first Zalmi bowler to achieve the feat 👏#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvPZ pic.twitter.com/12CmdqZXzZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 22, 2026




