اسلام آباد امن مذاکرات؛ ایرانی وفد کی شرکت کے لئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 22 اپریل صبح 4:50 بجے (پی ایس ٹی) ختم ہو رہی ہے ،دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہونے سے قبل مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں تاحال جاری ہیں۔
The situation as it stands at 1930 PST
1. Formal response from Iranian side about confirmation of delegation to attend Islamabad Peace Talks is still awaited.
2. Pakistan as the mediator is in constant touch with Iranians and pursuing the path of diplomacy and dialogue.
3.…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 21, 2026




