7

اسلام آباد امن مذاکرات؛ ایرانی وفد کی شرکت کے لئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد امن مذاکرات؛ ایرانی وفد کی شرکت کے لئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عطا تارڑ

عطا تارڑ  نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عطا تارڑ  نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 22 اپریل صبح 4:50 بجے (پی ایس ٹی) ختم ہو رہی ہے ،دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہونے سے قبل مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں تاحال جاری ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں