معرکۂ حق کے ہیروز کو سلام، گلگت بلتستان کے فنکار بچے کا پاک افواج کو شاندار میوزیکل خراج تحسین
نغمے میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے عوامی محبت کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے
گلگت بلتستان کے گلوکار بچے نے معرکۂ حق کے دوران وطن کے دفاع میں پاک افواج کی قربانیوں، جرات اور لازوال عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا۔
یہ جذبات سے بھرپور نغمہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے نام وقف کیا گیا ہے جس میں وطن کے محافظوں کی قربانیوں اور قومی سلامتی کے لیے اُن کی غیر متزلزل خدمات کو سراہا گیا ہے۔
نغمے کو معروف گلوکار عریز حسین سام نے اپنی آواز دی ہے جبکہ اس کے بول شاعر فرمان علی خیال نے تحریر کیے ہیں۔ موسیقی اویس شہزول نے ترتیب دی جبکہ ویڈیو کی ہدایات تنویر عالم نے انجام دیں۔
نغمے میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے عوامی محبت کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔




