پی ایس ایل 11 فائنل میں وزیر اعظم شہباز شریف کی انٹری، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا
میچ کے آغاز سے قبل وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کی یادگار تصویر بھی بنائی گئی
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے شائقین کے جوش و خروش کے درمیان تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ہمراہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
میچ کے آغاز سے قبل وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کی یادگار تصویر بھی بنائی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس اہم موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔




