1

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا

آج درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت کے باعث محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید 2 سے 3 ڈگری زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

موسمی صورتحال کے مطابق آج درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مطلع صاف ہوگا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں