3

اسحاق ڈار کا یو این سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

اسحاق ڈار کا یو این سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی جاری کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران سیکریٹری جنرل نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں نہایت اہم ہیں اور عالمی برادری ان کوششوں کو مثبت نظر سے دیکھ رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی جاری کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رابطے کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں