8

شکریہ پاکستان، بہترین وزیراعظم اور شاندار فیلڈ مارشل؛ امریکی صدر کا خراج تحسین

شکریہ پاکستان، بہترین وزیراعظم اور شاندار فیلڈ مارشل؛ امریکی صدر کا خراج تحسین

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو ’’شاندار افراد‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے لکھا ’’پاکستان اور اس کے عظیم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دو شاندار افراد‘‘۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے رہے ہیں۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کے لیے مکمل کھول دیا گیا ہے جس پر امریکی صدر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ ایران کی آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت کے لیے تیار ہے۔ شکریہ

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جنگ بندی کے باقی ماندہ دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی رہے گی تاکہ عالمی تجارت اور بحری آمدورفت متاثر نہ ہو۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تجارتی جہازوں کے لئے پہلے ہی مخصوص راستوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بحری جہازوں کو ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے مقرر کردہ مربوط روٹس پر سفر کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں