2

شہرقائد میں موسم شدید گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

شہرقائد میں موسم شدید گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے تاہم آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت 39 تا 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  66 فیصد ہے تاہم مطلع صاف رہے گا۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ  ہونے سے گرمی کی شدت 2 تا 3 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ موجودہ گرمی کی شدت پیر  تک برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں