عالمی سطح پرآئندہ سالوں میں کینسر سے بچاؤ کی ویکسین تیار ہو جائے گی، مصطفیٰ کمال
پاکستان ہر سال 450 ملین ڈالر کی ویکسین درآمد کرتا ہے،وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیرصحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عالمی سطح پرآئندہ سالوں میں کینسر سے بچاؤ کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔
وفاقی وزیرصحت سید مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں فارماسیوٹیکل انویسٹمنٹ اینڈ کوآپریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادویہ سازی کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اے پی آئی اور ویکسین ہیلتھ کیئر سسٹم میں انتہائی اہم ہے حکومت کی جانب سے 13 ویکسین بچوں کو مفت لگائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے 51 ممالک میں ادویات برآمد کرتے ہیں پاکستان ہر سال 450 ملین ڈالر کی ویکسین درآمد کرتا ہے 2030 تک ویکسین پرخرچ ہونےوالی رقم ایک ارب 20 کروڑ ڈالرتک پہنچ جائیگی۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ویکسین لگانے کے باعث کورونا سےانسانوں کی موت ہوناختم ہوگئی بہت کم ممالک ہیں جہاں فارماسیوٹیکل کی فیلڈ میں ماہر موجود ہیں۔




