2

چھوٹے سولر صارفین کو سہولت، لائسنس کی شرط ختم کردی گئی

چھوٹے سولر صارفین کو سہولت، لائسنس کی شرط ختم کردی گئی

نیپرا نے 25 کلو واٹ یا اس سے کم سولر سسٹم رکھنے والوں کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی ہے۔

ملک بھر کے سولر صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی، نیپرا نے 25 کلو واٹ یا اس سے کم سولر سسٹم رکھنے والوں کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی ہے۔

یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی درخواست اور وزیر پاور اویس لغاری کی ہدایت پر کیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق حکومت نے سولر صارفین کو سہولت دینے کے لیے نیپرا کو خط لکھا تھا جس میں لائسنس کی شرط ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا نے پاور ڈویژن کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد 25 کلو واٹ یا اس سے کم سولر سسٹم رکھنے والوں کے لیے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو اب اس مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا کے اس اقدام سے ملک میں متبادل توانائی کے فروغ کو تقویت ملے گی اور بجلی کے روایتی ذرائع پر انحصار کم ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں